میانمار انتخابات: آنگ سوچی کی پارٹی کو اکثریت حاصل
آنگ سان سوچی کی جماعت کی واضح اکثریت کے باوجود وہ میانمار کی صدر نہیں بن سکتیں۔
ینگون: میانمار کے تاریخی عام انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ملکی الیکشن کمیشن کے مطابق این ایل ڈی اب تک 491 میں سے 348 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد اسے باآسانی اکثریت حاصل ہوجائے گی۔
الیکشن حکام کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زائد رہا جبکہ 1990 کے بعد پہلی مرتبہ سوچی کی پارٹی نے انتخابات میں حصہ لیا۔
اس کامیابی کے بعد این ایل ڈی کو ایوان بالا اور زیریں میں اکثریت حاصل کرلے گی جس کے بعد اسے حکومت بنانے اور صدر منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔