کھیل

یونس خان کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف آج کا میچ ان کا آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا، وہ 264 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔
| Welcome

دبئی: سابق کپتان اور قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا میچ یونس خان کے ایک روزہ کیریئر کا آخری ون ڈے میچ ہوگا.

یونس خان کا کہناتھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔ دوستوں، خاندان کے افراد کے مشورے سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہناتھا کہ 15 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو رہاہوں، ہمیشہ نیک نیتی اورایمانداری سے کھیلااور آج ابوظہبی میں اپنا آخری میچ کھیل رہاہوں۔

یونس نے ٹیم انتظامیہ، بورڑ اور سلیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان نے یونس خان کی کپتانی میں 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا.

یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں. انھوں نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 31 سنچریاں اور 30 نصف سنچریوں کے بدولت 9116 رنز بنائے ہیں.

یونس خان نے 13 فروری 2000 کو سری لنکا کے خلاف کراچی میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آغازکیا اور 264 میچوں میں سات سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار دوسو 40 رنز بنائے ہیں جبکہ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے میچ ان کے کیرئر کا آخری میچ ہوگا.

یونس خان نے پاکستان کے لیے 264 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جبکہ آج 265 واں میچ ان کا آخری ایک روزہ میچ ہو گا۔

یونس نے 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور442 رنز بنائے اور تین وکٹیں بھی لیں.