'دل والے' کا پہلا ٹریلر جاری
فلم 'دل والے' میں شاہ رخ خان اور کاجول کی بہترین جوڑی پانچ سال کے عرصے بعد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئے گی.
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’دل والے‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس ٹریلر میں کئی باتیں خاصی دلچسپ ہیں لیکن سب سے دلچسپ بات ہے شاہ رخ اور کاجول کا اسکرین پر 5 سال بعد ایک ساتھ کام کرنا۔