پاکستان

ریاض الحق جج مسلم لیگ میں شامل

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں ریاض الحق جج نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا.

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 144 اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار کامیاب ہونے والے ریاض الحق جج نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا.

ریاض الحق جج نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا.

جج نے 11 کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں 83 ہزار 240 ووٹ حاصل کرکے این اے 144 کی نشست جیتی تھی.

مزید پڑھیں:این اے 144 : آزاد امیدوار نے میدان مار لیا

ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ریاض الحق جج نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انتخاب جیتنے میں اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ ان کے خاندان نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے تعلیم اور صحت کے شعبے میں فلاحی کام کیا اور لوگوں کے دل جیتے۔

واضح رہے ریاض الحق جج کو اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں.