استعفوں کی واپسی کیلئے متحدہ کی درخواست
قومی اسمبلی میں 24میں سے 22ارکان نے استعفے واپس لینے کی درخواست جمع کروائی،خالد مقبول صدیقی اور آصف حسنین بیرون ملک ہیں.
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 22 اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے استعفی 85 دن بعد واپس لے لیے۔
خیال رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری پولیس و رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ کو نشانہ بنائے جانے پر بطور احتجاج 12 اگست کو سینیٹ سے ایم کیو ایم کے 8 ارکان، قومی اسمبلی سے 24 ارکان اور سندھ اسمبلی سے 51 اراکین نے استعفی دیا تھا۔