حضرو: مندروں اور گردواروں کا شہر
ماضی میں فصیل اور چار دروازوں والا یہ شہر کئی مندروں، گردواروں اور حویلیوں کا شہر ہے.
حضرو: مندروں اور گردواروں کا شہر
ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈاکٹر احمد حسن دانی سے میری متواتر ملاقاتوں میں سے ایک کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ پوٹھوہار کا خطہ آسمان تلے ایک تاریخی عجائب گھر ہے۔ روات سے ٹیکسلا اور کٹاس تک پورا علاقہ تاریخی تعمیرات سے اٹا پڑا ہے۔
ڈاکٹر دانی کے انہی تاثرات نے مجھے پوٹھوہار کا خطہ از سرِ نو دریافت کرنے پر آمادہ کیا۔ ایسے ہی ایک سفر کے دوران میں پنجاب کے ضلع اٹک کی ایک تحصیل حضرو پہنچا تو یہاں کی عمارات دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
ماضی میں فصیل اور چار دروازوں والا یہ شہر کئی مندروں، گردواروں اور حویلیوں کا شہر ہے، جو اندازاً سکھ اور برطانوی دور میں تعمیر کی گئی تھیں۔