پختونخوا: کرپشن الزام میں 9 سرکاری اہلکار گرفتار
ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 100 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈ میں گھوسٹ اسکیموں کے ذریعے خوردبرد کی، نیب
پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے مبینہ طور پر فنڈز میں خوردبرد کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر انیس گریڈ کے 2 اعلیٰ حاضر سروس سرکاری افسران سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔
نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر امبر علی، ڈائریکٹر جنرل انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ ذوالفقار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ محمد اسلم رفیق بھی شامل ہیں۔