پکوان کہانی: طاہری
خطے کے نوابوں نے ایسے ویجیٹیرین باورچیوں کی خدمات حاصل کی جو بغیر گوشت کی بریانی پکاتے تھے جس سے طاہری وجود میں آیا۔
طاہری ایک سادہ اور غذائیت سے بھرپور پکوان ہے جو مجھے پسند تو ہے مگر اسے بنانے کا موقع زیادہ نہیں ملا۔
میری والدہ اور نانی ایک ماہ میں کم از کم ایک بار تو اسے بناتی تھیں جبکہ میں سال میں ایک بار ہی طاہری پکاتی ہوں۔