پاکستان

اٹلی سے 'پاکستانی' گرفتار

اطالوی پولیس کے ہاتھوں گرفتار شخص کو پاکستان منتقل کر دیا گیا، مختلف اداروں نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا.
|

اسلام آباد: اطالوی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایک پاکستانی شخص کو انٹرپول کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا.

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار پاکستانی کو رات تقریباً 3 بجے کے قریب نجی پرواز کے ذریعے اٹلی پولیس کے اسکواڈ کی حراست میں اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اٹلی سے بے دخل پاکستانی کو رہا کردیا گیا

ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق ڈسٹرکٹ مردان کی تحصیل صوابی سے ہے.

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تصحیح: قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اٹلی سے گرفتار شخص پاکستان میں مخلتف جرائم میں ملوث تھا.