پاکستان میں کرکٹ بیٹ کس طرح تیار ہوتے ہیں
فیفا ورلڈ کپ 2014 میں برازوکا کا استعمال سیالکوٹ کیلئے سنگ میل ثابت ہوا۔ ہندوستان کی ورکنگ باؤمڈری سے متصل یہ شہر ملک بھر میں کھیلوں کی بہترین مصنوعات کی تیاری کیلئے شہرت رکھتا ہے جو سالانہ 1.65 ارب ڈالر کا کھیلوں کا سامنا برآمد کرتا ہے۔
وہ لوگ جب ابھی تک اسی شش وپنج میں مبتلا ہیں کہ آخر یہ ’برازوکا‘ ہے کیا تو ان کی معلومات کیلئے بتاتے چلیں کہ یہ برازیل کی میزبانی میں ہونے والے 2014 ورلڈ کپ میں فیفا کی آفیشل فٹبال تھی۔ دھاگوں سے تیار کردہ گیند کے مقابلے میں برازوکا ’تھرمو بانڈ‘ ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی تھی۔
2014 میں فٹبال کی عالمی درجہ میں 159ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں ملک کی نمائندگی کا خواب تو پورا نہ کر سکی لیکن تاہم مسعود اختر اور ان کی کمپنی ’فارورڈ اسپورٹس‘ کی انتھک محنت کا نتیجہ تھا جس کی بدولت وہ ورلڈ کپ میں فٹبال بنانے کا معاہدہ کرنے میں کامیاب رہے۔