پاکستان

زین قتل کیس: مصطفیٰ کانجو ساتھیوں سمیت بری

کیس میں تمام گواہوں نے پولیس کودیے گئے بیانات سے انحراف کرتے ہوئے ملزم کوپہچاننے سے انکار کردیا تھا۔

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کے ملزم مصطفیٰ کانجو کو چار ساتھیوں سمیت بری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کیس میں تمام گواہوں نے پولیس کودیے گئے بیانات سے انحراف کرتے ہوئے ملزم کوپہچاننے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: زین قتل کیس، مدعی اپنے بیان سے مکر گیا

سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو اور ان کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے گاڑی کی ٹکر کے تنازع پر لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں 16 سالہ طالب علم زین کو قتل کردیا۔

بعدازاں انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ ابتدائی طور پر متعدد گواہوں نے انہیں شناخت بھی کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زین قتل کیس: سابق وزیر مملکت کا بیٹا گرفتار

انہیں اور ان کے چار ساتھیوں سعداللہ، صادق امین، اکرام اللہ اور محمد آصف کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے بھی کیا گیا۔