راولپنڈی : ڈینگی سے متاثرہ مریض 2732 ہو گئے
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی، 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
راولپنڈی : راولپنڈی میں ڈینگی سے تاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2732 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق دو روز کے دوران 127 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔