صوابی: پولیس مقابلے میں 4 'دہشت گرد' ہلاک
ضلع صوابی کے پہاڑی علاقے اجمیر میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، پولیس
صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی جاوید اقبال وزیر کے مطابق صوابی کے پہاڑی علاقے اجمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔