خیبرپختونخوا : قومی وطن پارٹی پھر کابینہ میں شامل
تحریک انصاف نےقومی وطن پارٹی کوکابینہ میں شامل کرنے کیلئےمشتاق غنی سےوزارت لےلی، سکندرشیرپاؤ اور انیسہ زیب نےحلف اٹھالیا
پشاور: قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) 2 سال بعد خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت میں شامل ہو گئی۔
قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سکندر شیر پائو اور انیسہ زیب طاہر خیلی نے وزارتوں کا حلف اٹھا لیا۔
ان کے علاوہ دو ارکان اسمبلی ارشد علی اور عبد الکریم کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔