ماہرینِ فلکیات خلائی مخلوق کے قریب پہنچ گئے؟
نیویارک: ماہرینِ فلکیات نے خلاء میں ایک ایسا ستارہ دریافت کر لیا ہے جس پر خلائی مخلوق کی آباد کاری اور تعمیرات کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین فلکیات اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ خلاء میں ستاروں کے جھرمٹ (کلسٹر) میں ایک ستارے کے گرد نظر آنے والی بہت ساری اشیاء کہیں خلائی مخلوق کی آباد کاری تو نہیں.
ماہرین کے مطابق فلکیات کا مشاہدہ کرنے والوں کے لیے ستاروں کے نظام میں کسی بھی معاملے پر خلائی مخلوق کا عمل دخل سب سے آخری رائے تصور کی جاتی ہے.
پنسلوانیا یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات جیسن رائٹ کے مطابق ستاروں کے درمیان نظر آنے والی بہت ساری چیزیں تعمیرات کا ایک بڑا جھمگٹا ہو سکتا ہے۔
رائٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب بہت زیادہ شاندار معلوم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس جانب توجہ مبذول ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلائی مخلوق وہ آخری مفروضہ ہے جس کو تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم اس ستارے پر آنے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہاں خلائی مخلوق کسی قسم کی تعمیرات کر رہی ہے.
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ماہرین فلکیات کے سی آئی 8462852 نامی ستارے کا مشاہدہ 2009 سے کر رہے تھے، یہ ستارہ کہکشاں کے درمیان واقع ہے، ماہرین نے اس جانب اُس وقت زیادہ توجہ دی جب اس میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔