پشتو گلوکارہ گلزاری کینسر میں مبتلا ہو گئیں
کینسر کے مرض میں مبتلا معروف پشتو لوک گلوکارہ گلزاری عرف وگمہ آٹھ برسوں سے غربت کے باعث مشکلات کا شکار ہیں.
پشاور : غربت کا شکار معروف پشتو لوک گلوکارہ گلزاری عرف وگمہ کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد شدید کسم پرسی کی حالت میں ہیں۔
ضلع صوابی کے گاﺅں مینائی میں پیدا ہونے والی لوک گلوکارہ 1995 میں اس وقت پشاور منتقل ہوئیں جب ان کی شادی اسٹیج شوز پروڈیوسر لیاقت علی خان یوسفزئی سے ہوئی۔
وگمہ کے کریڈٹ پر ڈھائی ہزار البم ہیں اور انہیں اب تک دو سو مقامی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
انہوں نے چین، شام، قطر، دبئی، ایران اور افغانستان میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی اور انہیں دوسری گلنار بیگم کا خطاب بھی دیا گیا.