ملٹی میڈیا

وکی میڈیا فوٹوگرافی مقابلہ: پاکستان کی پہلی پوزیشن

'وکی لو ارتھ ' مقابلہ دوسری مرتبہ منعقد کیا گیا ہے، جس میں 26 ممالک کے شرکاء نے حصہ لیا.

وکی میڈیا فوٹوگرافی مقابلہ: پاکستان کی پہلی پوزیشن

ویب ڈیسک

وکی میڈیا کامنز کے زیرِ اہتمام فوٹوگرافی مقابلے 'وکی لو ارتھ ' (Wiki Loves Earth) میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

'وکی لو ارتھ ' مقابلہ دوسری مرتبہ منعقد کیا گیا ہے، جس میں 26 ممالک کے شرکاء نے حصہ لیا.

اس مقابلے کے شرکاء دنیا بھر کے قدرتی مناظر کی خوبصورت تصاویر کھینچ کر انھیں وکی میڈیا کامنز پر اپ لوڈ کرتے ہیں، جس کے بعد انعام یافتگان کا انتخاب کیا جاتا ہے.

رواں برس کی ٹاپ 10 تصاویر یہاں پیش کی جارہی ہیں.

پہلا مقام: پاکستان کے شہر اسکردو کی لوئر کچھورا جھیل کے قریب قائم نیشنل پارک کے مقبول سیاحتی مقام کا منظر —۔فوٹو/ زعیم صدیقی
دوسرا مقام: پرتگال کے علاقے میدیرا کے لورل فورسٹ کا ایک منظر—۔فوٹو/ جنوالوز
تیسرا مقام: آسٹریا کے ہوہی تاؤرن پہاڑی سلسلے میں واقع ایک نیشنل پارک میں موجود پہاڑی بکرا—۔فوٹو/ برنڈ تھیلر
چوتھا مقام: جرمنی میں واقع بریٹنٹل نیچر ریزرو میں ایک مکڑی، تازہ تازہ پکڑی گئی شہد کی مکھی کے ہمراہ—۔فوٹو/ سوہاکنوک
پانچواں مقام: تیونس کے اچکیول نیشنل پارک میں موجود ایک یورپین پرندہ میروپس ایپیسٹر، جو شہد کی مکھیاں کھاتا ہے—۔فوٹو/الگولیوہ
چھٹا مقام: یوکرین کے کارپیتھین بائیو اسفیئر ریزرو کی ایک خوبصورت تصویر—۔ فوٹو/ ویان اینڈ لیفر
ساتواں مقام: آسٹریا کے علاقے کیرینتھیا میں وولیئر سی اور اس سے ملحقہ علاقہ—۔فوٹو/ جی کو 15
آٹھواں مقام: فرانس کے علاقے واکارز میں واقع ایک تالاب کے قریب موجود پرندے—۔فوٹو/ ڈیویز
نواں مقام: برازیل میں واقع اَن ہیومس ابیس کا ایک خوبصورت منظر—۔فوٹو/ کائیو ویلیلا
دسواں مقام: پولینڈ کی ایک قدرتی فیلڈ کا خوبصورت منظر—۔فوٹو/ Łukasz Śmigasiewicz