رکن اسمبلی کے ڈیرے پر حملہ'خودکش'تھا
تونسہ شریف میں حکومتی جماعت مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے کو نشانہ بنایا گیا تھا
ڈیرہ غازی خان: پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کے بلدیاتی کیمپ آفس پر دھماکے کو مبینہ طور پر خود کش قرار دیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے حوالے سے ایم این اے سردار محمد امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر لگائے گئے الیکشن کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ مبینہ خود کش بمبار بھی مارا گیا تھا تاہم حملے کے وقت سردار امجد کھوسہ موجود نہیں تھے۔