سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
قدرتی گیس لطیف ساؤتھ-ون کےایک کنویں میں دریافت کی گئی،آسٹریا کی کمپنی نےکہا ہے کہ علاقے میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں
ویانا: آسٹریا کی آئل اینڈ گیس کمپنی (او ایم وی) نے سندھ کے لطیف ایکسپلوریشن بلاک میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔
کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قدرتی گیس لطیف ساؤتھ ون کے ایک کنویں میں دریافت کی گئی جس کی مقدار ڈھائی ہزار بیرل خام تیل کے مساوی ہے۔
کمپنی نے اس دریافت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔