ہندوستانی کسانوں کااحتجاج : 59 ٹرینیں منسوخ
فصلوں کی تباہی کے باعث احتجاج کرنے والے کسان 'ریل روکو' مہم چلا رہے ہیں، 2 روز میں پنجاب میں 103 ٹرینیں متاثر ہوئیں۔
چندی گڑھ: ہندوستان کی ریاست پنجاب میں کسانوں کی جانب سے احتجاج سے 103 ٹرینیں متاثر ہوئی۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 4 روز سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان کے پنجاب میں کپاس کی فصل کیڑوں کے حملوں کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے جس سے کسانوں کو نقصان ہوا ، کیڑوں کی کے حملے کے باعث دیگر فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ کیڑوں کے باعث ہونے والی تباہ فصلوں پر حکومت کی جانب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے۔