مریخ پر تنہا رہ جانے والے شخص کی کہانی
دی مارشین ہماری دنیا کے باہر سے آنے والا سائنس کا خط ہے جو دیکھنے والوں کو مسحور کردیتا ہے۔
گرد آلود سرخ سیارے پر بننے والی دی مارشین میں بیشتر سائنسی نظریات ٹھیک ہیں (مگر کچھ درست نہیں جیسے مریخ کے ریت کے طوفانوں کی ہلاکت خیزی غلط دکھائی گئی)، جبکہ سیارے کے اجنبی پن کو بھی مبالغہ انگیز انداز میں دکھایا گیا۔
مگر یہ اصل نکتہ نہیں، درحقیقت سائنس نے دی مارشین نامی اس فلم کو بچا لیا ہے اور فلم کا موضوع ہی دیکھنے میں بہت زبردست نظر آتا ہے۔
اتنا زبردست کہ درحقیقت اگر آپ کے گھر میں کوئی نوجوان ایسا ہے جو صرف انٹرنیٹ پر بلیوں کی ویڈیوز اور ویڈیو گیمز کھیلنے میں ہی دلچسپی رکھتا ہے، تو یہ فلم غور فکر کی حرکت دینے کے لیے مثالی ہے۔
دی مارشین کی کامیابی اس کی غیر رسمی تفصیلات میں چھپی ہے اور صرف منہ کھولنے پر مجبور کرنے والی سائنس کے پہلو ہی دلچسپ نہیں۔