کشمیر:اجلاس کے دوران آزاد رکن اسمبلی پر تشدد
ہندوستان کے زیر انتظام ریاست کی اسمبلی کے ہاسٹل میں انجینئر راشد نے 'گائے کے گوشت' سے بنے کباب کی پارٹی منقعد کی تھی.
سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں گائے کے گوشت کھانے پر پابندی کے خلاف آج بھی شدید ہنگامی آرائی ہوئی اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی نے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی انجینئر راشد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انجینئر راشد نے گزشتہ روز قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل اے ہوسٹل میں پارٹی منعقد کی تھی، جس میں شرکا کی گائے کے گوشت سے بنے کباب اور دیگر پکوان سے تواضع کی گئی تھی جبکہ وہ گائے کے گوشت پر حکمران جماعت کے پابندی کے خلاف اسمبلی میں بل بھی لانا چاہتے تھے۔