متحدہ رہنما وسیم اختر پر دہشت گردی کے مقدمات
کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کے دو مختلف تھانوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مزید ایک رہنما کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
سہراب گوٹھ تھانے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) محمد خالد خان نے بتایا ہے کہ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف مقدمہ نمبر 415/2015 درج کیا ہے۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما پر قائم کئے جانے والے مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 123 اے، 124 اے، ٹیلی گرافٹ ایکٹ اور 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کی دفعات شامل ہیں۔
دوسری جانب سہراب گوٹھ تھانے میں بھی ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 279/15 میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے ایک تھانے میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر 2008 سے 2013 تک کراچی کے حلقہ این اے 251 سے قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں.
وسیم اختر سابق فوجی صدر جنرل پروز مشرف کے دور میں سندھ کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے داخلہ امور بھی رہے ہیں.