عید پر کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرا دیئے
ہندوستانی کشمیر کے نوجوانوں نے پاکستانی جھنڈے سر بلند کئے اور ساتھ ساتھ انڈیا مخالف نعرے لگاتے نظر آئے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف علاقے سرینگر، بارہ مولا، بڈگام میں لوگوں نے نماز عید کے بعد انڈیا مخالف احتجاج کیا جس میں متعدد لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
مظاہرہ میں ہندستانی پولیس نے تشدد کرکے درجنوں کشمیریوں کو آنسو گیس کے شیل اور لاٹھی چارج کرکے زخمی کردیا۔
اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستانی جھنڈے سر بلند کئے ہوئے تھے اور ساتھ ساتھ انڈیا مخالف نعرے لگاتے نظر آئے۔
ڈان نیوز کی خبر کے مطابق سیدعلی گیلانی، شبیر شاہ، میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک سمیت متعدد حریت رہنماوں کو ہندوستانی فورسز نے عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی اور ان کے گھروں میں نظر بند رکھا۔