پکوان کہانی: پالک پنیر
کوئی بھی پکوان ساگ جیسا پنجابی نہیں ہوسکتا، یہ دلپسند پکوان بالکل ویسا ہی ہے جیسی یہ سرزمین اور یہاں کے باسی۔
برصغیر کے پکوانوں کے لیے ہمارا سفر ہمیں اکثر اس دور میں واپس لے جاتا ہے جب تقاریب، علاقائی خاصیتوں اور موسموں کا لطف اٹھانے کے حوالے سے مینو ترتیب پاتے تھے۔
ایسا ہی ایک دیہاتی دلپسند پکوان پالک پنیر یا ساگ پنیر ہے. پنجاب اور شمالی ہندوستان کا قدیم پسندیدہ کھانا جسے پاکستان نے بھی اپنا لیا۔
پانچ دریا یعنی جہلم، ستلج، جہلم، راوی اور بیاس پنجاب کی سرزمین پر بہتے ہوئے گزرتے ہیں، جو اس سرزمین کو زرخیری اور امارت بخشتے ہیں اور یہاں زمین پر اگنے والی سبزیوں کی پیدائش ہوتی ہے جو کہ صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے برصغیر کی شہری آبادی کو بھاتی ہیں۔