اشتعال انگیز تقریریں, دو مذہبی رہنماؤں کو قید
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے یہ سزا حکومت اور ایک فرقے کے خلاف تقریریں کرنے پر دی۔
فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی تقریریں کرنے پر دو مذہبی رہنماؤں کو دو سال قید سزا دے دی۔
شور کوٹ پولیس نے 7 جنوری کو کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے علی احمد کی نماز جنازہ میں حکومت اور ایک فرقے کے خلاف نفرت آمیز تقریریں کرنے پر غلام یسین معاویہ، ساجد علی اور عبدالطیف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
جج راجا پرویز اختر نے اے ٹی اے کے سیکشن نائن کے تحت معاویہ اور علی کو دو سال قید اور 20000 روپے جرمانہ عائد کیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد ضمانت پر رہا دنوں مجرموں کو گرفتار کر کے جھنگ کی ضلعی جیل بھیج دیا گیا۔ تیسرے ملزم عبدالطیف کو شواہد نہ ملنے پر بری کر دیا گیا۔