پاکستان

گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد

صوبوں کی جانب سے گدھوں کے گوشت اور ہڈیوں کو تلف کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے تک عائد کھال برآمد کرنے پر پابندی رہے گی۔
|

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا.

ویڈیو دیکھیں : مردہ گدھے اور گھوڑے کا گوشت 140 روپے فی کلو

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھال برآمد کرنے پر پابندی صوبوں کی جانب سے گدھوں کے گوشت اور ہڈیوں کو تلف کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے تک عائد رہے گی۔

خیال رہے ملک کے مختلف علاقوں میں حرام جانوروں کے گوشت کے واقعات حالیہ دنوں میں سامنے آئے ہیں، ان جانوروں گھوڑے اور گدھے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 'سور' کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن کو پچاس ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

علاوہ ازیں ایران سے بجلی کی درآمد جاری رکھنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔