کھیل

اسکواش کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی زوال جاری

کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی عالمی درجہ بندی کے مطابق ٹاپ 50 میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

کراچی : عالمی اسکواش رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کا سفر جاری ہے اور کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50 میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

پاکستان جس نے اسکواش کی دنیا پر چار دہائیوں سے بھی زائد عرصے تک راج کیا، اس وقت زوال کی جانب گامزن ہے اور جو پاکستانی کھلاڑی عالمی رینکنگ پر سب سے اوپر موجود ہے وہ ناصر اقبال (51 واں نمبر) ہیں۔

دانش اطلس خان (66)، ان کے بھائی عامر (69) اور فرحان زمان (75) بین الاقوامی رینکنگ میں شامل دیگر پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

مصر کے محمد الشورمے بدستور عالمی نمبرون پوزشین پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ 50 میں بھی 14 کھلاڑی مصر سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

ٹاپ ٹین کی فہرست درج ذیل ہے :

محمد الشورمے (مصر)

مک میتھیو (انگلینڈ)

گریگری گاﺅلٹیر (فرانس)

میگوئل اینجل روڈریگیوز (کولمبیا)

رامے آشور (مصر)

سائمن روسنر (جرمنی)

پیٹر بیکر (انگلینڈ)

عمر مسعود (مصر)

طارق مومن (مصر)

امر شبانہ (مصر)