لائف اسٹائل

’جانان‘ کی کاسٹ کا اعلان

فلم کی مکمل کاسٹ کا اعلان پروڈیوسر ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پریس ریلیز میں کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’جانان‘ کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا ہے۔

فلم کی کاسٹ کا اعلان ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔

'جانان' پختون گھرانے پر بننے والی ایک رومانوی فلم ہے جس کی کہانی عثمان خالد بٹ نے لکھی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، آرمینہ خان اور علی رحمان خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بلال اشرف اور آرمینہ خان نے ایک ساتھ حسن وقاص رانا کی فلم ’یلغار‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی ٹوئٹر پر ریلیز کیا گیا جسے شائقین کی بھرپور داد وصول ہورہی ہے۔

فلم ’جانان‘ سوات اور پاکستان کے دیگر شمالی علاقوں میں شوٹ کی جائے گی اور اس کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔