پاکستان

مردان میں مشتعل ہجوم کا پاور سٹیشن پر دھاوا

راشکئی میں پاور سٹیشن پر حملے سے سوات، مردان اور مالاکنڈ کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، خواجہ آصف۔

اسلام آباد: پانی و توانائی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں طویل لوڈ شیڈنگ کے ستائے مشتعل ہجوم نے ایک پاور سٹیشن پر حملہ کر دیا۔

خواجہ آصف نے جمعہ کو بتایا کہ مردان روڈ پر راشکئی میں پاور سٹیشن پر حملے سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہجوم کی پاور سٹیشن میں توڑ پھوڑ سے سوات، مردان اور مالاکنڈ کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔

آصف کے مطابق، انجینئرز متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ توانائی بحران کے شکار پاکستان میں پرتشدد احتجاج عام ہے۔