لائف اسٹائل

ملیریا کیخلاف زیادہ موثر ادویات کیلئے راہ ہموار

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی اس بیماری کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال پانچ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

واشنگٹن: طبی محققین نے ایک پروٹین دریافت کیا ہے جو کسی مریض کو ملیریا کا شکار بنانے مین اہم کردار ادا کرتا ہے اور جس کو مستقبل میں ہدف بنانے سے بیماری کے خلاف زیادہ موثر اور نئی ادویات تیار کی جاسکتی ہیں۔

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی اس بیماری کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال پانچ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملیریا کیخلاف جدید ترین ویکسین تیار

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سی ڈی 68 نامی پروٹین سیل دریافت کیا ہے جس کے ذریعے پیراسائٹس جگر تک پہنچ کر اسے متاثر کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے پایا کہ جن چوہوں میں سی ڈی 68 کی کمی تھی ان کے جگر میں دیگر چوہوں کے مقابلہ میں 70 فیصد کم پیراسائٹس تھے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس دریافت سے ممکنہ طور پر ملیریا کے خلاف نئی ادویات بنانے میں مدد ملے گی۔

اگر انسانوں میں بھی صورت حال ایسی ہی پائی گئی تو اس پروٹین کو ہدف بنانے سے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔