پاکستان

الطاف حسین کا قیادت چھوڑنے کا 'پول بند'

متحدہ کی ویب سائٹ پرایک روز قبل الطاف حسین کی تحریک سے دستبرداری کیلئے شروع کیا گیا پول 24 گھنٹے میں ہی ختم کردیا گیا.

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت کے حوالے سے ویب سائٹ پر شروع کیے گئے پول کو 24 گھنٹے بعد ہی ختم کر دیا گیا۔

الطاف حسین کا خطاب : 'کارکن نیٹو سے کراچی میں فوج بھیجنے کا کہیں'

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پارٹی قیادت چھوڑنے کے لیے رائے مانگ تھی اور ویب سائٹ پر سوال کیا گیا تھا کہ وہ تحریک سے دستبردار ہو جائیں؟

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس: ’الطاف حسین کی تقریر ریاست کے خلاف اعلان جنگ‘

خیال رہے کہ الطاف حسین نے دو روز قبل امریکا میں خطاب کے دوران کارکنان پر کراچی میں اقوام متحدہ اور نیٹو افواج بلانے کے لیے زور دیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم سربراہ کے اس بیان پر شدید تنقید کی تھی، جبکہ ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی انتہائی سخت رد عمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : رابطہ کمیٹی کا الطاف حسین کی تقریر کا دفاع

دوسری جانب الطاف حسین نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم پر پابندی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہو سکتا ہے کہ قیادت سے دستبردار ہونے پر کارکنوں کے خلاف آپریشن بند ہو جائے۔