امریکا: تھیٹر میں 58سالہ شخص کی فائرنگ
فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خؤد کشی کر لی
نیویارک: امریکا میں ایک تھیٹر میں معمر شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
ریاست لوزیانا کے گرینڈ تھیٹر میں 58 سالہ شخص وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کی۔
پولیس نے حملہ آور شخص کی مکمل شناخت جاری نہیں کی بس یہ بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والا سفید فام شخص تھا۔
پورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔
حملہ آور نے تھیٹر میں شو شروع ہونے کے 20 منٹ بعد فائرنگ کی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔
واقعہ میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمی ہونے والے افراد میں کم عمر لڑکے لڑکیاں شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
صدر اوباما نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے
لوزیانا کے گورنر بوبی جندال نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔