دنیا

قرآن کا قدیم ترین نسخہ برطانیہ میں دریافت

برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں قرآن کا قدیم ترین نسخہ ملا ہے، نسخہ کم از کم تیرہ سو ستر (1370) سال پرانا ہے
|

لندن: برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں قرآن کا قدیم ترین نسخہ ملا ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ نسخہ کم از کم تیرہ سو ستر (1370) سال پرانا ہے

قرآن کا یہ نسخہ یونیورسٹی کی لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے پڑا ہوا تھا۔

پروفیسر تھامس کے مطابق قرآن کا یہ نسخہ حجازی لکھائی میں لکھا گیا ہے ، جس طرح عربی پہلے لکھی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حجازی لکھائی کے باعث اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ قدیم ترین نسخہ ہے۔

لائبریری میں یہ نسخہ مشرق وسطیٰ کی کتابوں اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پڑا ہوا تھا اور کسی نے اس کی پہچان نہیں کی۔

قرآن کے نسخے کو ایک پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم نے دیکھا اور پھر فیصلہ کیا کہ اس کا ریڈیو کاربن ڈایٹنگ ٹیسٹ کرایا جائے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق ریڈیو کاربن ڈایٹنگ ٹیسٹ کے ذریعہ تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ نسخہ 568 بعد ازمسیح سے 645 بعد از مسیح کا 1370 سالہ قدم نسخہ ہے۔

خیال رہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ بعثت 570 بعد از مسیح سے 632 بعد از مسیح ہے۔

حضرت محمد ﷺ پر قرآن کی وحی کا نزول 10-609 بعد از مسیح سے 632 بعد از مسیح تک ہوتا رہا تھا۔

بی بی سی کے مطابق ریڈیو کاربن ڈایٹنگ ٹیسٹ آکسفرڈ یونیورسٹی کے ریڈیو کاربن ایکسلیریٹر یونٹ میں کیا گیا۔

ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ قرآن کا نسخہ بھیڑ کی کھال پر تحریر کیا گیا جو کہ قرآن کی قدم تریں تحریروں میں سے ہے۔