لائف اسٹائل

سلمان خان کی 'بجرنگی بھائی جان' کے لیے ڈب میش

اس ویڈیو میں سلمان خان نواز الدین جب کہ نواز الدین صدیقی سلمان خان کے ڈائیلاگس بولتے ہوئے دکھائی دیے۔

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم 'بجرنگی بھائی جان' کے لیے ساتھی اداکار نواز الدین صدیقی کے ہمراہ فلم کے ڈائیلاگس پر ڈب میش ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس ویڈیو میں سلمان خان نوازالدین کے ڈائیلاگ جب کہ نوازالدین سلمان خان کے ڈائیلاگ بولتے ہوئے دکھائی دیے۔

اس ویڈیو سے قبل سلمان خان نے سوناکشی سنہا کے ساتھ اپنی مقبول فلم 'کرن جوہر' کے ڈائلاگ پر بھی ویڈیو بنائی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار سلمان خان اور نواز الدین صدیقی اس سے قبل فلم کک میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم اس عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔