بجرنگی بھائی جان میں "چاند نواب" کی جھلک
سلمان خان کی رواں سال عید الفظر پر ریلیز ہونے والی فلم "بجرنگی بھائی جان" آج کل خبروں کا موضوع ہے، ان ہی میں سے ایک خبر یہ بھی ہے کہ فلم میں اداکار نواز الدین کا کردار ایک پاکستانی رپورٹر سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے۔
چاند نواب تو سب کو یاد ہی ہوگا؟ اگر نہیں یاد تو ہم یاد کرائے دیتے ہیں۔
نجی چینل انڈس نیوز کے رپورٹر چاند نواب کوکچھ سال قبل اُس وقت شہرت ملی جب ان کے ساتھیوں نے اُن کی وہ ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کردی، جس میں ایک نیوز پیکج کی ریکارڈنگ کراتے ہوئے ان سے بے شمارغلطیاں ہوئیں۔
یہاں دیکھیے:
|
غلطیوں سے بھرپور، ایڈٹ کیے بغیر مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور اس سے متاثر ہوکر کئی پیروڈی ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔
|
جبکہ چاند نواب کی ویڈیو کلپ کا ایک ری مکس بھی کافی مشہور ہوا۔
|
اگرچہ "بجرنگی بھائی جان" میں نواز الدین صدیقی کے کردار کے حوالے سے زیادہ تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئیں لیکن فلم کے ٹریلر میں نواز الدین — جو ایک پاکستانی صحافی کا کردار ادا کر رہے ہیں، کے چند سیکنڈ کے کلپ پر اگر غور کیا جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ "چاند نواب" کسی ہندوستانی جاسوس کی خبر رپورٹ کر رہا ہے۔
کبیر خان کی فلم "بجرنگی بھائی" جان کے ٹریلر میں نواز الدین کو "چاند نواب" کی ہی طرح کنفیوژ، کھویا ہوا اور اپنے حال میں مگن دیکھا جا سکتا ہے، جو ریکارڈنگ کے دوران کیمرہ مین کی کسی بات پر جھنجھلا اٹھتا ہے۔
بجرنگی بھائی جان کے ٹریلر میں نواز الدین صدیقی کا وہ ویڈیو کلپ یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔
|
بشکریہ: انڈیا ٹوڈے