پاکستان

سندھ کو رینجرز کی مزید ضرورت نہیں، الطاف حسین

وزیراعلیٰ اورسندھ اسمبلی ایک بل پاس کریں کہ اب ’ہمیں ظلم کرنے والی رینجرز نہیں چاہیے‘، ایم کیو ایم سربراہ۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کو رینجرز کی مزید ضرورت نہیں۔

انہوں نے یہ بات آج نائن زیروپرایم کیوایم کے تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

الطاف حسین نے رینجرز کی ایک حالیہ پریس ریلیز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کافی عرصہ سے تنظیمی کمیٹی کاکوئی وجودنہیں۔

خیال رہے کہ رینجرز نے اپنی پریس ریلیزمیں دعوی کیا تھا کہ ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے لہذا پارٹی کے سیکٹرانچارجزاوریونٹ انچارجزکوگرفتارکیا جا رہا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ’ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورسندھ اسمبلی کے تمام ارکان یاتوسندھ کودھرتی ماں کہنا چھوڑدیں یا پھر تووہ مل ایک بل پاس کریں کہ اب ہمیں مظلوموں پر ظلم کرنے والی رینجرزنہیں چاہیے‘۔

الطاف حسین نے کہاکہ’ رینجرزکے ظالمانہ اعلان ، ریاستی مظالم ،گرفتاریوں،تشدداورماورائے عدالت قتل کے خلاف ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاجی دھرنادیں گےاوررابطہ کمیٹی جلد ہی دھرنے کی تاریخ کااعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایف آئی اے کو جو اختیارات دے رہے ہیں اس کااستعمال کل انہی کے خلاف ہوگا۔