صرف 5 منٹ میں اپنا اے سی خود تیار کریں
آپ اس گرم موسم کو ایک گھریلو ساختہ اے سی صرف 5 منٹ میں تیار کرکے شکست دے سکتے ہیں۔
گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے مگر بڑھتی لوڈشیڈنگ نے حال خراب کر رکھا ہے اور اگر آپ کے گھر میں ائیر کنڈیشنر نہیں تو یہ گرمی قیامت ڈھانے کے لیے تیار ہے۔
مگر یوٹیوب کے ایک صارف کو توقع ہے کہ آپ اس گرم موسم کو ایک گھریلو ساختہ اے سی صرف 5 منٹ میں تیار کرکے شکست دے سکتے ہیں جس کے لیے زیادہ چیزیں بھی درکار نہیں بس ایک برقی پنکھا، ایک بڑا ڈبہ جس میں 25 لیٹر تک پانی آسکے، پولیسٹرین لائنر، پی وی سی پائپ اور برف۔
سب سے پہلے تو ڈبے کے ڈھکن پر آری سے پنکھے کے منہ جتنا سوراخ کریں اور اس کے بعد ڈبے کے درمیان 3 مکمل گول سوراخ کریں۔