پاکستان

ایم کیو ایم کے 9 کارکن 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی میں گلبہار سے بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 16کارکنان میں سے 9 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
|

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 9 کارکنان کے 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

کراچی کے علاقے میں گلبہار سے بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 9 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زبردستی فطرہ وصولی پر متحدہ کے 16 کارکن گرفتار

ملزمان کو رینجرز کی بھاری نفری کے حصار میں عدالت میں لایا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

رینجرز نے گلبہار 400 کوارٹرز کے ایک دفتر پر چھاپہ مار کر 16 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

رینجرز کے مطابق حراست میں لیئے گئے افراد زبردستی فطرہ جمع کرتے تھے۔