لائف اسٹائل

فلمی صنعت میں شاہ رخ کے 23 سال مکمل

شاہ رخ خان کی پہلی فلم 'دیوانہ' 1992 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اداکار ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دیتے چلے گئے۔

بولی وڈ بادشاہ کا ذکر ہو تو کس شخصیت کا خیال سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے؟ یقیناً شاہ رخ خان جن کا فلمی سفر 23 سال بعد بھی عروج کی جانب گامزن نظر آتا ہے۔

شاہ رخ خان کے انڈین سینما میں 23 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے ایک عام اداکار سے لے کر بولی وڈ بادشاہ کا سفر انتہائی کامیابی سے طے کیا۔

شاہ رخ خان بولی وڈ کی ہر ہیروئن کے ساتھ رومانوی کرداروں میں بخوبی نظر آئے ہیں۔

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم 'دیوانہ' 1992 میں ریلیز کی گئی تھی۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کے ساتھ اس خبر کو شئیر بھی کیا ہے۔

شاہ رخ کی اس خبر کو شئیر کرنے کے فوری بعد ان کے پرستاروں کو بھی خوشی منانے کا موقع مل گیا۔

ان کے بہت سے پرستاروں نے ان کے لیے ٹوئٹر پر تصاویر شئیر کی اور اچھے پیغامات دیے۔

شاہ رخ خان نے بولی وڈ سینما کو بہت سی کامیاب فلمیں دی ہیں، انہوں نے اپنی فلموں میں ہر طرح کا کردار ادا کیا ہے، پھر چاہے وہ ہیرو کا کردار ہو، ولن کا یا پھر کوئی اور شاہ رخ اپنے ہر کردار میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔

اس وقت شاہ رخ خان بولی وڈ کی تین فلموں میں کام کررہے ہیں، جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم 'رئیس' ، کاجول کے ساتھ فلم 'دل والے' اور فلم 'فین' شامل ہیں۔