لائف اسٹائل

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی تدابیر

کچھ احتیاطبی تدابیر سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے بس اس وقت پریشان ہوکر بدحواس ہونے کی بجائے ذہن کو حاضر رکھا جائے۔

کراچی : کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی اور لو کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ کچھ احتیاطبی تدابیر کو اپناکر ان پر قابو پایا جاسکتا ہے بس اس وقت پریشان ہوکر بدحواس ہونے کی بجائے ذہن کو حاضر رکھا جائے۔

سب سے پہلے تو لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک کی وجوہات جان لیں جو اس کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

علامات

ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں لاحق ہونے والی ایمرجنسی جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے تاہم اس کی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔جسمانی درجہ حرارت 104 فارن ہائیٹ ہوجانا۔

ایسے میں کیا کرنا چاہئے؟

سب سے پہلے تو ایمبولینس کوطلب کریں یا متاثرہ شخص کو خود ہسپتال لے جائیں (طبی امداد میں تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے)۔ایمبولینس کے انتظار کے دوران مریض کو کسی سایہ دار جگہ پر منتقل کردیں۔

اس سے ہٹ کر بھی گھر سے باہر نکلتے ہوئے پانی کی بوتل اپنے پاس رکھیں چاہے روزہ ہی کیوں نہ ہو اور طبیعت بگڑنے پر فوری پانی کا استعمال کریں کیونکہ روزے کا کفارہ ہوسکتا ہے مگر جان پھر واپس نہیں آسکتی۔