پاکستان

کراچی گرمی سے نڈھال

کراچی میں شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔

کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کراچی میں شید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے۔

عباسی شہید اور جناح اسپتال کے ساتھ ساتھ ایدھی سینٹر میں بھی متعدد لوگوں کی لاشیں لائی گئیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے کراچی کے پانچ ہسپتالوں سے اکٹھا کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اب تک شہر میں کم از کم 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آفیشلز کے مطابق کراچی میں پیرکو بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیئس تک ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کے شہریوں نے شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر کا رخ کرلیا جبکہ متعدد افراد مسجدوں اور سڑکوں پر سوتے ہوئے نظر آئے۔