پاکستان

2 فراری کمانڈرز نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

بغاوت پراکسانےوالےسردار خودبیرون ملک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، نوجوانوں کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں، کمانڈرز کو موقف

کوئٹہ: بلوچستان میں دو فراری کمانڈروں سمیت ستاون عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق لشکر بلوچستان کے عبیداللہ عرف ببرک اور بی ایل اے کے دین جان عرف میرن نے 55ساتھیوں سمیت خضدار میں چیف آف جھالاوان ثنا اللہ زہری کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نیوز کانفرنس میں ثنا اللہ زہری نے کہا کہ آزادی کا نعرہ لگانے والوں کو بلوچستان میں ایک فیصد نمائندگی بھی حاصل نہیں۔

مزید پڑھیں: دو بلوچ عسکریت پسند رہنماﺅں نے ہتھیار ڈال دیئے

ان کے مطابق ملک دشمن عناصر بلوچ نوجوانوں کو آزادی کے نام پر بغاوت کیلئے اکساتے ہیں۔ فوج کے سامنے ان عسکریت پسندوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ناراض بلوچ رہنماؤں سے پہاڑوں سے نیچے آنے کی درکواست کی اور کہا کہ ان کے ایسے اقدام کا خیرمقدم کیا جائے گا اور نوکریاں اور سہولیات دی جائیں گی۔

فراری کمانڈرز نے کہا کہ بغاوت پر اکسانے والے سردار خود تو بیرون ملک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں اور نوجوانوں کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بھی کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دو کمانڈروں نے ہاتھیار ڈالے تھے۔