کھیل

سائیکلنگ کی دنیا کا نیا عالمی ریکارڈ

برطانیہ کے بریڈلے ولڈروم نے سائیکلنگ کی دنیا میں ایک گھنٹے میں طویل ترین فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

لندن: برطانیہ کے بریڈلے ولڈروم نے سائیکلنگ کی دنیا میں ایک گھنٹے میں طویل ترین فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ سائیکلنگ کی عالمی باڈی کی جانب سے تسلیم کردہ گزشتہ آٹھ ماہ ٹوٹنے والا پانچواں ریکارڈ ہے لیکن بریڈلے اسے ایک نئے مقام پر لے گئے ہیں۔

انہوں نے ایک گھنٹے کے دوران 54.526 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنے ہم وطن ایلکس ڈاؤسیٹ کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا جنہوں نے اتنے ہی وقت میں 52.937 کا فاصلہ طے کیا تھا۔

ٹور ڈی فرانس کے سابق فاتح نے اس دوران 250 میٹر کے حامل ٹری کے 218 لیپ مکمل کیے۔

انہوں نے ریکارڈ بنانے کے بعد کہا کہ میں ہمیشہ اپنا عظیم کھلاڑیوں سے مقابلہ کرتا تھا، میں ان لوگوں کی صف میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، ایسا کرنے کے لیے بہت جرات کی ضرورت تھی اور یہ بہت مشکل تھا۔

بریڈلے ولڈروم کو 2012 اولپمک پر گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔