لائف اسٹائل

شاہ رخ، پریانکا سوشل میڈیا کے بادشاہ اور ملکہ

سوشل میڈیا فلم ایوارڈز میں سوناکشی سنہا اور ورن دھون نے سیلفی کنگ اور کوئین کا ایوارڈ جیت لیا۔

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا چوپڑا فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنا سکہ جما چکے ہیں۔

بولی وڈ لائف نے دونوں اداکاروں کو سوشل میڈیا کے کنگ اور کوئین کا خطاب دیا ہے۔

بولی وڈ لائف پر حال ہی میں 16 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کے لیے پول کرایا گیا، جس میں تقریباً 13 لاکھ ووٹ دیے گئے۔

اس سوشل میڈیا فلم ایوارڈز 2015 میں شاہ رخ خان اور پریانکا نے کنگ اور کوئین کا خطاب حاصل کیا۔

سوناکشی سنہا اور ورن دھون نے سیلفی کنگ اور کوئین جبکہ ٹائیگر شروف اور جیکیلن فرنینڈز نے فٹنس آئیکون کا ایوارڈ حاصل کیا۔

شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کے پرستار ہمیشہ ہی بہت قریب رہے لیکن سوشل میڈیا کی وجہ سے اس قربت میں مزید اضافہ ہوا۔

اس موقع پر پریانکا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی رانی بننا چاہتی تھی اور اس ایوارڈ کو جیتنے کے بعد وہ ایسا ہی محسوس کر رہی ہیں۔

بولی وڈ لائف کے ایڈیٹر تشار جوشی کا کہنا تھا کہ ان ایوارڈز کے ذریعے اداکار اپنے مداحوں سے اور زیادہ قریب ہوجاتے ہیں۔