دنیا

نائجیریا: بازار میں بم دھماکا، 50 افراد ہلاک

میدوگری کے ایک مصروف گوشت بازار میں بم دھماکے سے پچاس افراد ہلاک ہو گئے۔

میدوگری:نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری کے ایک مصروف گوشت بازار میں بم دھماکے سے پچاس افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک عسکری ذرائع نے بتایا کہ بازار میں تقریباً دوپہر ایک بجے ایک قصاب کے پھٹے کے نیچے نصب بم پھٹنے سے خریدار اور راہ گیر ہلاک ہوئے۔

ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو بم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد اپنی جانو ں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ ان دنوں دھماکوں پر عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کی چھاپ نظر آئی۔

بوکوحرام کی جانب سے افریقہ کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک میں نظام خلافت لانے کی کوششوں میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جبکہ پندرہ لاکھ کے قریب بے گھر ہو گئے۔

ایک طبی رضاکار نے بتایا کہ شہر کے ٹیچنگ ہسپتال میں 31 جلی ہوئی لاشیں منتقل کی گئیں جبکہ متعدد شدید زخمی افراد کو بھی یہاں لایا گیا۔

جائے وقوعہ سے کچھ میٹر دور موجود ایک کالج طالب علم ابو بکر محمد نے رائٹرز کو بتایا کہ دھماکے سے ان کے سکول کی عمارت لرز اٹھی اور وہ وہں سے بھاگ اٹھے۔’میں فوجی گاڑیاں پہنچتے ہوئے بھی دیکھیں‘۔

گزشتہ کچھ مہینوں میں چاڈ اور نائجیرین فوج کی کامیاب کارروائیوں کے بعد بوکو حرام کو 2014 میں قبضہ میں آنے والے علاقوں سے نکلنا پڑا۔

اس ناکامی کے بعد بوکو حرام نے دوبارہ گوریلا حکمت عملی کا سہارا لے لیا ہے۔