کراچی: موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار
خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جائیں گے، پابندی خواتین پر بھی لاگو ہوگی، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ۔
کراچی: کراچی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا جبکہ یہ پابندی خواتین پر بھی عائد ہوگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق موٹرسائیکل چلانے والوں کے علاوہ اب ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی ہیلمٹ پہننا ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین روز تک شہریوں سے اس معاملے میں نرمی برتی جائیگی اور یہ پابندی خواتین پر بھی لاگو ہوگی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی سلامتی کے لیے کیا گیا ہے۔
`