پاکستان

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن،بڑی کامیابی نہ مل سکی

گھوٹکی میں 40روزقبل پولیس شروع کیاگیاتھا،3روز پہلے رینجرزبھی کارروائی کاحصہ بنی، کچے سے کوئی ڈاکو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

گھوٹکی: صوبہ پنجاب کی سرحد کے ساتھ واقعہ صوبہ سندھ کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد رینجرز کی کارروائی جاری ہے مگر 4 روز میں رینجرز بھی کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کے اہلکار سندھ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء

گھوٹکی کے قریب کچے کے علاقے میں رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔

کچے میں رونتی میں کیے جانے والے آپریشن میں رینجرز کی جانب سے ڈاکو گڈو شر کے گروہ کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : کچے میں 13 ڈاکو ہلاک، آپریشن جاری

رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ گولہ باری بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی ڈاکو زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ 41 روز قبل رونتی میں ڈاکو گڈو شر، سلطو شر اور چھوٹو باکھرانی کے خلاف پولیس نے آپریشن شروع کیا تھا۔

آپریشن میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی جرائم پیشہ افراد کو نشانہ بنایا گیا مگر اس میں پولیس کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی اور نہ ہی کسی ڈاکو کو گرفتار کیا جا سکا۔

پولیس کی ناکامی کے بعد سندھ حکومت نے آپریشن کے لیے رینجرز کو ہدایت دیں۔

رینجرز کی جانب سے تین روز قبل آپریشن کا آغاز کیا گیا۔