'جذبہ جنون، دل دل پاکستان سے زیادہ کامیاب'
پاکستان میں 80 اور 90 کی دہائی کے گانے 'دل دل پاکستان' اور 'جذبہ جنون' کا شمار ملک کے بہترین ملی نغموں میں ہوتا ہے اور آج بھی دلوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں جنون بینڈ کے گلوکار سلمان احمد نے بی بی سی کو اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا گانا جذبہ جنون، دل دل پاکستان سے زیادہ بڑا اور کامیاب ہے۔
|
حال ہی میں آر جے نورین خان کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جنون بینڈ بننے سے پہلے وہ وائٹل سائنز میں تھے اور کچھ اختلافات کے بعد انہوں نے بینڈ سے علیحدگی اختیار کرکے اپنا بینڈ جنون تشکیل دیا جو کہ صوفی گانوں کی پہچان بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ 1996 میں انہوں نے کرکٹ کے لئے اپنے بینڈ کا تھیم گانا لکھا جو کہ دل دل پاکستان سے زیادہ مقبول ہوا۔
|
ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کسی نغمے کو اتنی شہرت نہیں ملی جتنی جذبہ جنون کو ملی ہے۔
کیا آپ دل دل پاکستان اور جذبہ جنون میں سے کسی ایک کو بہتر قرار دے سکتے ہیں؟