چھ سالہ پاکستانی بچہ مائیکروسافٹ امتحان میں کامیاب
اس پاکستانی نژاد برطانوی بچے سے ملیں جس نے اس عمر یں کمپیوٹر کی دنیا کا ایک اعلیٰ ترین امتحان پاس کرلیا جو عام طور پر بالغ افراد کے ہی بس کی بات ہوتی ہے۔
یہ ہے چھ سالہ محمد حمزہ شہزاد جو کہ مائیکرو سافٹ آفس کے کم عمر ترین ماہرین کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
ڈھائی سال کی عمر میں اپنا پہلا لیپ ٹاپ پانے والے حمزہ کے والدین کا تعلق لاہور سے ہے جو فروری 2011 میں لندن منتقل ہوئے۔
حمزہ نے ڈھائی سال کی عمر میں اپنے والدین سے کمپیوٹر کو چلانا سیکھا اور اپریل کے مہینے میں مائیرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ورڈ 2013) بن کر سامنے آیا جس نے اس امتحان میں 757 نمبرز حاصل کیے حالانکہ اس کے لیے 700 نمبروں کی حد مقرر ہے۔
پہلی کلاس کے طالبعلم حمزہ کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر پر ہی گزرتا ہے اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ اس نے دو سال کی عمر میں ہی آئی فون پر گیمز کھیلنا شروع کردیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم حمزہ پر کافی محنت کرتے ہیں اور ہم اس حوالے سے ارفع کریم (مرحوم) سے متاثر ہیں جو کہ پہلی کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل بننے میں کامیاب ہوئی تھیں۔